خاتون ائیر ٹریفک کنٹرولر کے غلط گائیڈ کرنے پر اسلام آباد آںے والا طیارہ 5 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ گیا

کپتان حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ کو واپس اوپر لے گیا، بحرین سے اسلام آباد آنے والا غیر ملکی طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) : بحرین سے اسلام آباد آنے والا غیر ملکی طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز بحرین سے اسلام آباد آ رہی تھی کہ ائیر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کو غلط گائیڈ کیا جس کی وجہ سے طیارہ 8 ہزار فٹ بلندی کی بجائے 5 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ گیا،طیارہ جیسے ہی 5 ہزار فٹ بلندی پر پہنچا۔
گراؤنڈ پراکسیمیٹی وارننگ سسٹم جاری ہو گئی جس پر کپتان حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ کو واپس اوپر لے گیا۔

جی پی وارننگ سسٹم نے پہاڑی علاقے کی نشاندہی کی تھی۔سول ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ خاتون ائیر ٹریفک کنٹرولر کو ڈی جی سی اے اے کے حکم پر معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔ترجمان سی اے اے کے مطابق ائیر انویسٹیگیشن بورڈ واقعہ کی تحقیقات کر رہا ہے ،کنٹرولر کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔کنٹرولر نے کپتان کو نیچے آنے سے منع کر دیا تھا اور کنٹرولر نے کپتان کے اصرار پر طیارے کو نیچے آنے کا کہا تھا۔کپتان نے دوبارہ رابطہ کرکے کہا کہ موسم بہت خراب ہے ،مجھے اترنے کی اجازت دی جائے، موسم کی خرابی کی وجہ سے پائلٹ نے طیارے کو نیچے لانے کے لیے اجازت مانگی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں