جاپانی حکومت کی بزنس ٹریولر ز کے لیے قرنطینہ کی مدت 3 دن کرنے کی منصوبہ بندی

ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی حکومت بزنس ٹریولر زکے لیے قرنطینہ کی مدت 10 سے کم کر کے 3 دن کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔

چینی خبر رساں ادارے نے مقامی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ نئے قوانین کے تحت جاپان آنے والے کاروباری افراد اب 10 دن کی بجائے 3 دن تک قرنطینہ میں رہیں گے اس کے بعد انہیں پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے اور کورونا وائرس کی منفی رپورٹ آنے پر باہر کھانا کھانے کی بھی اجازت ہو گی ۔ نئے قوانین 8 نومبر سے نافذ العمل ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں