آگ لگانے اور سرنگیں بنانے والے قبریں کھود رہے ہیں، انتونیو گوتریس

کرہ ارض اور انسانیت بچانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں آگ لگانے اور سرنگیں بنانے والے قبریں کھود رہے ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق گلاسگو کانفرنس سے خطاب کے دوران انتونیو گوتریس نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگاکر، کھدائیاں کرکے، سرنگیں بناکر اور زمین کو نقصان پہنچا کر انسان اپنی قبریں خود کھود رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرہ ارض اور انسانیت بچانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔اس موقع پر دلائی لامہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمین کے لیے سائنسی فہم پر مبنی حقیقت پسندانہ اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔کیتھولک پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ اب ایک ساتھ کام کرنے کا وقت ہے۔ہالی ووڈ سپر اسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو نے کہا کہ دنیاماحولیاتی بحران کا شکار ہے، اس وقت دنیا لیڈروں کو دیکھ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں