ٹوکیوکی مسافر ٹرین میں جوکر کا چاقو سے حملہ، 17مسافر زخمی

لوگوں نے جان بچانے کے لیے کھڑکیوں سے چھلانگ لگادی،حملہ آور گرفتار،تحقیقات جاری ہیں،پولیس

ٹوکیو(انٹرنیشنل نیوز ڈیسک) جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں مسافر ٹرین میں جوکر نے چاقو سے حملہ کرکی17افرادکو زخمی کردیا،میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس اور عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بیٹ مین کے جوکر لباس میں ایک شخص نے ٹوکیومیں مسافر ٹرین کو نشانہ بنایا اور آگ لگانے کی کوشش سے قبل متعدد مسافروں پر چھری سے وار کیا جس کے نتیجے میں شہریوں میں خوف و ہراس اور افراتفری پھیل گئی اور لوگوں نے جان بچانے کے لیے کھڑکیوں سے چھلانگ لگائی۔

ٹوکیو کے محکمہ فائر بریگیڈ کاکہنا تھا کہ واقعے میں 17 مسافر زخمی ہوئے، جن میں 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔ تمام مسافر حملے کی زد میں نہیں آئے اور 3 کے علاوہ دیگر افراد کے زخم زیادہ سنگین نوعیت کے نہیں ہیں۔ حملہ آور کی عمر 24 سال ہے، اسے جائے وقوع سے گرفتار کر لیا گیا اور اقدام قتل کے شبہے میں تحقیقات جاری ہیں، اس کا مقصد تاحال معلوم نہیں ہوسکا۔مشتبہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ وہ کسی کو قتل کر کے سزائے موت حاصل کرنا چاہتا تھا اور یہ کیس اس کی مثال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں