نیلم منیر نے احسن خان کو ’خاوند‘ کہہ دیا

کراچی (این این آئی) خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے ڈرامہ سیریل ’قیامت‘ میں ساتھ مرکزی کردار ادا کرنیوالے احسن خان کو مذاق مذاق میں خاوند کہہ دیا۔ سوشل میڈیا پر احسن خان اور نیلم منیر کی گاڑی میں بیٹھے ایک ویڈیو زیرگردش ہے جس میں ڈرامے کی شْوٹنگ کے دوران ایک بچی ان کی گاڑی کے پاس آکر پشتو میں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے احسن خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئےپوچھتی ہے کہ یہ تمہارا شوہر ہے؟۔بچی کے اس معصومانہ سوال پر نیلم منیر ایک زوردار قہقہہ لگاتی ہیں اور ساتھ بیٹھے احسن خان فوراً کہتے ہیں کہ ہاں میں

اس کا خاوند ہوں۔نیلم پھر بچی کو پشتو میں سمجھاتی ہیں کہ ہاں یہ میرا خاوند ہے لیکن صرف ڈرامے میں حقیقت میں نہیں۔واضح رہے کہ احسن خان، نیلم منیر اور امر خان جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’قیامت‘ میں کام کررہے ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی فلم انڈسٹری کی اداکارہ و سپر ماڈل مہوش حیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی گئیں جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔مہوش حیات کی جانب سے انسٹا گرام پر نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جنہیں اْن کے مداح و فالوورز دیکھ کر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔مہوش حیات نے اپنی نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’یہ اْن کے جنون کا ایک طریقہ ہے،‘ مہوش نے اپنے کیپشن میں بم کا ایموجی بھی استعمال کیا ہے۔ مہوش حیات کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک انسٹرکٹر کی موجودگی میں پستول سے نشانہ لگاتے ہوئے فائرنگ کر رہی ہیں۔ مہوش حیات کی ان تصاویر پر اْن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔مداحوں کا کہنا ہے کہ مہوش حیات کی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کی زْمرے میں آتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں