راولپنڈی ٹریفک وارڈنز کی کارروائی ،دوران ڈیوٹی رکشہ چور گرفتار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) راولپنڈی ٹریفک پولیس کی بروقت کارروائی ،رکشہ چور ڈرائیور سمیت گرفتارکرلیاگیا۔سی ٹی او راولپنڈی کی طرف سے ٹریفک سٹاف کوانعام کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن ضیغم عباس اور ٹریفک اسسٹنٹ اکبر بینک چوک پر بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی کر رہے تھے کہ بذریعہ وائرلیس ایک رکشہ چوری کی اطلاع ملی جس پر ٹریفک وارڈنز نے رکشہ کے کاغذات کی چیکنگ شروع کر دی اورایک مشکوک رکشہ جس پر نمبر پلیٹ نہیں تھی کو روک کر کاغذات طلب کیے تو ڈرائیور کاغذات نہ پیش کر سکا جب رکشہ کے کوائف چیک کروائے گئے تورکشہ چوری کا بر آمد ہوا جس پر رکشہ کو ڈرائیور سمیت تھانہ کینٹ کے حوالے کر دیا گیا ۔

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کی طرف سے ٹریفک سٹاف کو بروقت کاروائی کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیاان کا کہنا تھا کہ جرائم کے خاتمہ اور موثر کارکردگی دکھانے والے افسران و جوان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کی تمیز کیے بغیر ہر دم کوشا ں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں