تھانہ پیرودھائی پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا

ملزم کے قبضہ سے مختلف مقدمات میں چوری شدہ7 موٹرسائیکل اورمسروقہ رقم 5ہزار وپے برآمد

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) تھانہ پیرودھائی پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے مختلف مقدمات میں چوری شدہ7 موٹرسائیکل اورمسروقہ رقم 5ہزار وپے برآمدکرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوپیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم حسرت کو گرفتارکرلیا، ملزم کے قبضہ سے مختلف مقدمات میں چوری شدہ07 موٹرسائیکل اورمسروقہ رقم 05ہزار وپے برآمدہوئی ،ایس ایچ اوپیرودھائی نے بتایاکہ ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ،شناخت پریڈ کے بعد مزید برآمدگی کا تحرک کیاجائے گا،ایس پی راول نے ایس ایچ او پیرودھائی اورپولیس ٹیم کو شابا ش دیتے ہوئے شہریوں کے جان ومال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں