دلہا تبدیل ہونے پر دلہن والوں نے بارات واپس بھیج دی

شادی سے پہلے جو لڑکا دکھایا گیا، بارات لےکر وہ نہیں آیا۔ لڑکی کے والدین کا مؤقف

سرگودھا (نیوز ڈیسک) : دلہا تبدیل ہونے پر لڑکی والوں نے بارات واپس بھیج دی اور باراتیوں کے خلاف پولیس سے رجوع بھی کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ انوکھا واقعہ پاکستان کے شہر سرگودھا میں پیش آیا، جہاں دلہا بدل کر آنے والے باراتیوں کو نہ صرف دلہن والوں نے خالی ہاتھ واپس لوٹا دیا بلکہ ان کے خلاف تھانے میں کارروائی کی بھی درخواست دے دی۔

والدین نے مؤقف اپنایا کہ شادی کے لیے جو لڑکا دکھایا گیا تھا وہ دوسرا تھا لیکن بارات کے ساتھ آنے والا دلہا کوئی اور تھا۔ مقامی پولیس اسٹیشن میں دائر کی جانے والی درخواست میں کہا گیا کہ بارات کے ساتھ آنے والا شخص زیادہ عمرکا تھا۔ لڑکی کے والدین نے پولیس کو بتایا کہ ہم نے قرضہ لے کر بارات کو کھانا کھلایا، ہمارے ساتھ دھوکا ہوا ہے، بارات واپس جانے کے بعد ہمیں دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔ پولیس نے کہا کہ لڑکی کے والدین کی جانب سے درخواست موصول ہوگئی ہے، معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں