بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی، انگلش امپائر پابندی کا شکار

مائیکل گف اجازت کے بغیر ببل کے باہر لوگوں سے ملنے گئے، 6 روزہ آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا

دبئی (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بائیو سیکیور ببل کے سخت قوانین کی خلاف ورزی پر انگلینڈ کے امپائر مائیکل گف کو 6 روز کی آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بائیو سیکیور ببل کے قوانین کی خلاف ورزی کا معاملہ پیش آیا ہے جس کے بعد انگلینڈ کے امپائر مائیکل گف کو بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی پر 6 روز کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مائیکل گف یو اے ای میں سخت ہوٹل ببل کی خلاف ورزی کر کے لوگوں سے ملے ، آئی سی سی آفیشلز معاملے کی تفصیلی تفتیش کر رہے ہیں ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مائیکل گف اجازت کے بغیر ببل کے باہر لوگوں سے ملنے گئے حالانکہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں امپائرز اور کھلاڑیوں کے لئے یکساں کوویڈ پروٹوکولز بنائے گئے ہیں۔

آئی سی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ بائیو سکیورٹی ایڈوائزری کمیٹی نے مائیکل گف کو 6 روز کی آئسولیشن کا کہا ہے ۔

مائیکل گف کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین اتوار کو کھیلا گیا میچ سپروائز کرنا تھا تاہم ان کی جگہ مرائس ایراسمس کو ذمہ داریاں سونپی گئیں، آئسو لیشن کے دوران مائیکل گف کا روزانہ کوویڈ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں