13ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ، پاکستان ایئرفورس نے ہماکلب کو ہرا دیا

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان ایئرفورس نے ہماکلب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد پانچ کے مقابلے میں صفر گول سے ہرا دیا جبکہ پاکستان نیوی اور دفاعی چیمپئن خان ریسرچ لیبارٹریز(کے آر ایل)، راولپنڈی کی ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔پاکستان ایئرفورس کے صمد خان نے تین گول کرکے اپنی شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی، میونسپل سٹیڈیم، گذشتہ روز راولپنڈی میں کھیلے پہلے میچ وقفے تک پاکستان ایئرفورس کو ہماکلب کے خلاف 3-0 گول کی برتری حاصل تھی ،دوسرے ہاف میں پاکستان ایئرفورس نے مزید تین گول کرکے مقابلہ 5 صفر گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے صمد خان نے تین گول کرکے اپنی شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ محمد ولید اور محمد عمران نے ایک، ایک گول کیا،ہماکلب کے کھلاڑی پاکستان ایئرفورس کے خلاف بے بس دکھائی دیئے جبکہ ان کے کھلاڑیوں کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے۔

دوسرا کھیلا گیا میچ پاکستان نیوی اور دفاعی چیمپئن خان ریسرچ لیبارٹریز(کے آر ایل)، راولپنڈی کی ٹیموں کے درمیان 1-1 گول سے برابر رہا۔ وقفے تک کے آر ایل کی ٹیموں کو پاکستان نیوی کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی ، دوسرے ہاف میں پاکستان نیوی نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا، دفاعی چیمپئن کے آر ایل کی طرف سے عمران خان نے پہلے ہاف کے 32 ویں میں منٹ گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی اور دوسرے ہاف کے انجری وقت میں پاکستان نیوی کی جانب سے محمد عدیل نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔
پرسوں بدھ کو لیگ کے مزید دو میچز کھیلے جائیں جائیں گے، پہلے میچ میں مسلم کلب کا مقابلہ پاکستان سول ایوی ایشن سے ہو گا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان واپڈا اور پاکستان نیوی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں