قومی ویمنز والی بال چیمپئن شپ کے مزید چھ میچز بدھ کو کھیلے جائیں گے

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری قومی ویمنز والی بال چیمپئن شپ کے مزید چھ میچز کل بدھ کو کے پی ٹی سپورٹس کمپلیکس ، کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کےسیکرٹری جنرل انجینئر شاہ نعیم ظفر نے بتایا کہ نے بتایا کہ پنجاب کا مقابلہ بلوچستان، ہائرایجوکیشن کمیشن کا مقابلہ اسلام آباد سے، پاکستان واپڈا کا مقابلہ سندھ سے، پاکستان آرمی کا مقابلہ آزاد جموں و کشمیر سے، پنجاب کا مقابلہ خیبرپختونخوا سے اور بلوچستان کا مقابلہ سندھ سے ہوگا۔
جبکہ 4 نومبر کو پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستان واپڈا کا مقابلہ خیبر پختونخوا سے، اسلام آباد کا مقابلہ آزاد جموں و کشمیر سے، پاکستان آرمی کا مقابلہ ہائرایجوکیشن کمیشن سے ، خیبر پختونخوا کا مقابلہ بلوچستان سے اور سندھ کا مقابلہ پنجاب سے ہوگا،چیمپئن شپ میں ملک بھر سے نو ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ، جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے پاکستان واپڈا، سندھ ، بلوچستان ، پنجاب ،خیبرپختونخوا جبکہ گروپ بی میں پاکستان آرمی ، ایچ ای سی ، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔
چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 5 نومبر کو جبکہ فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ 6 نومبر کو کھیلا جائے گا، چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں