ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر 4 روپے بڑھ گئی

ڈالر کی قدر میں مزید نمایاں کمی کے امکانات ہیں، ماہرین

کراچی(کامرس ڈیسک) ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں مجموعی طور پر 3 روپے 97 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیکیج اور خام تیل کی عالمی قیمت میں بتدریج کمی جیسے عوامل نے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیے کو مزید تگڑا کردیا۔

سعودی پیکیج کے بعد سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں مجموعی طور پر 3 روپے 97 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں اتار چڑھا کے بعد ڈالر کی قدر مزید 36 پیسے کی کمی سے 171 روپے 29 پیسیپر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مزید 60 پیسے کی کمی سے 172 روپے 20 پیسے پر بند ہوئی۔ماہرین کے مطابق رواں ہفتے آئی ایم ایف کے ساتھ قرضوں کے اجرا کا معاہدہ طے پانے اور بعدازاں قرضوں کی قسط جاری ہونے کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں مزید نمایاں کمی کے امکانات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں