ڈیٹا سرورز پر سائبر حملے کے بعد آئی ٹی سسٹم بحال، نیشنل بینک

کراچی(کامرس ڈیسک)نیشنل بینک آف پاکستان کے ڈیٹا سرورز پر سائبر حملے کے بعد آئی ٹی سسٹم بحال ہوگیا۔نیشنل بینک کے اعلامیے کے مطابق بینک صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے۔بینک نے بتایاکہ صارفین کو بینکنگ خدمات بشمول اے ٹی ایم، تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگیاں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ بینک عملے نے 29 اکتوبر کی رات اور 30 اکتوبر کی صبح بینک کے ڈیٹا سینٹر پر سائبر اٹیک کے بعد نیشنل بینک کے سرورز صارفین کے لیے منقطع کردیے تھے۔

این بی پی اعلامیے کے مطابق حملے کے توڑ کے لیے عالمی ماہرین اور وسائل کے ذریعے 48 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد صورتحال کو قابو کرلیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ بینک صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے اور بینک کا سسٹم آئندہ چند روز میں مکمل طور پر بحال ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں