معروف سینئر اداکار پرفارمنس کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

لاہور( این این آئی)فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے اسٹیج کے سینئر اداکار شہزاد زیدی حرکت قلب ہو جانے سے انتقال کر گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ شہزاد زیدی فیصل آبادکے مقامی تھیٹر میں ڈرامے میں پرفارم کر رہے تھے کہ ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر انہیں فوری طو رپرمقامی ہسپتال پہنچایا گیا مگروہ جانبر نہ ہو سکے ۔ شہزاد زیدی کا شمار فیصل آبادکے سینئر فنکاروںمیں ہوتا تھا ۔ شوبزسے وابستہ شخصیات نے شہزادی زیدی کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہارکرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں