ریشم کی شارٹ فلم’’دفعہ ہو جائو تم ‘‘یوٹیوب چینل پر ریلیز کر دی گئی

لاہور (شوبز ڈیسک) ناموراداکارہ ریشم کی شارٹ فلم’’دفعہ ہو جائو تم ‘‘یوٹیوب چینل پر ریلیز کر دی گئی ۔اس فلم کا اسکرپٹ فصیح باری خا ن نے لکھا ہے جبکہ اس کی ڈائریکشن کے فرائض بھی انہوںنے ہی سر انجام دئیے ہیں۔

ریشم کی یہ فلم یو ٹیوب چینل’’کباڑخانہ ‘‘پر ریلیز کی گئی ہے ۔ریشم نے اپنے پرستاروں سے فلم دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتی ہوںکہ میرا اورفصیح کاکام آپ کوبے حد اچھالگے گااورہمیشہ کی طرح آپ کی محبتوں کی حقدار میںہی ٹھہروںگی ۔ ریشم نے کہاکہ فصیح باری خان اور میںنے اس پراجیکٹ کیلئے بہت محنت کی ہے اورمیری پرستاروں سے اپیل ہے کہ وہ یہ فلم ضروردیکھیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں