تم جیتو یا ہاروہمیں تم سے پیار ہے : ریما

دعا ہے پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتے

لاہور (شوبز ڈیسک) نامور اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹونٹی ورلڈمیںمسلسل کامیابیوں پر انتہائی خوشی ہے اوردعا ہے کہ پاکستان ٹائٹل جیتے،پاکستانی کرکٹ کے کھیل سے بے پناہ پیار کرتے ہیں اس لئے کرکٹ کھیلنے والے کسی ملک کو کسی سازش کاشکارہوکر پاکستانیوںکو ان کے ملک میں مقابلے دیکھنے سے محروم نہیںکرناچاہیے ۔

ایک انٹرویو میں ریما نے کہا کہ میںدیار غیر میں بھی ہوںتو میرا دل پاکستان کیلئے بلکہ پاکستان میں دھڑکتا ہے۔ اوورسیز پاکستانی بھی تمام سر گرمیاں معطل کر کے پاکستان کے کرکٹ میچز دیکھتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتے اور پھر دنیا کی کسی ٹیم کے پاس کوئی جواز نہیں ہوگا کہ وہ پاکستان میں آکر کھیلنے سے انکارکرے۔میں پاکستانی ٹیم کیلئے یہ کہوں گی کہ تم جیتو یا ہاروہمیںتم سے پیار ہے ۔
متعلقہ ستارے‎ :

اپنا تبصرہ بھیجیں