ْفیصل آباد،محکمہ تعلیم نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھرکے اساتذہ اوردیگر سٹاف کے تقرروتبادلے

مکوآنہ (نیوز ڈیسک) .محکمہ تعلیم نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھرکے اساتذہ اوردیگر سٹاف کے تقرروتبادلے ‘ترقی‘ریٹائرمنٹ‘پنشن سمیت تمام امور کو ہیومن ریسوریس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (HRMIS)سے منسلک کردیاگیا۔اب مینوئل طریقے سے دی جانیوالی درخواستوں کوقبول نہیں کیا جائیگا۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں تمام ایڈیشنل سیکرٹریز سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو کہاگیا ہے کہ ایس ای ڈی کے ذریعے صوبہ بھر کے اساتذہ اورسکولز کے دیگر سٹاف کا ڈیٹا بیس کو اکٹھا کرلیا ہے تمام کوائف کو ہیومن ریسوریس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم سے منسلک کردیاگیا ۔

آئندہ کسی بھی اساتذہ یادیگر سٹاف کی ٹرانسفر‘پوسٹنگ‘پنشن‘ ریٹائرمنٹ‘ ترقی دینے سمیت تمام امور کو ایچ آر ایم آئی ایس کے تحت ہی انجام دیئے جائیں اور کسی بھی اساتذہ یادیگر سٹاف کے سرکاری معاملات کو نمٹانے کیلئے دستی یا مینوئل طریقے سے دی جانیوالی درخواست کو قابل قبول نہ کیا جائیگا ۔علاوہ ازیں صوبہ بھرکے اساتذہ اوردیگر سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ جن کے ڈیٹا کا اندراج نہیں ہوا وہ فوری طورپر ای میل کے ذریعے اندراج کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں