امریکا سے مذاکرات افغانستان اور دہشت گردی سے آگے بڑھ رہے ہیں، پاکستان

امریکی سیکریٹری کی واشنگٹن میں پاکستانی سفیر سے ملاقات ، دہشت گردی اور افغانستان کے علاوہ دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی حکام اور پاکستانی قانون سازوں نے کہاہے کہ امریکا اور پاکستان افغانستان اور انسداد دہشت گردی کے علاوہ دیگر مسائل پر باقاعدہ مشاورت کر رہے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی انڈر سیکریٹری برائے سیکیورٹی، جمہوریت اور انسانی حقوق عذرا زیا نے پاکستان میں سفیر اسد مجید خان سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی اور افغانستان کے علاوہ دو طرفہ امور پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے بعد عذرا زیا نے ٹوئٹ کیا کہ انہوں نے امریکا اور پاکستان کے تعلقات پر طویل گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم انسداد دہشت گردی، انسانی حقوق، مذہبی آزادی، اور انسانی امداد کے ذریعے افغان عوام کی حمایت پر جاری بات چیت کو سراہتے ہیں۔کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد سے پاکستان امریکا پر زور دیتا رہا ہے کہ وہ افغانستان کو انسانی اور اقتصادی امداد فراہم کرتا رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں