کوئی 911 پرکال کرے، نیوزی لینڈ اور بھارت کے میچ کے بعد ڈیرن سیمی کی ٹوئٹ

میں نے ابھی ابھی ‘برائے مہربانی کوئی 911 پر کال کرے، میں مصیبت میں ہوں ،میں واقعی بڑی مصیبت میں ہوں گانا سنا ہے، ڈیرن سیمی

چگواراماس(سپورٹس ڈیسک ) برائے مہربانی کوئی 911 پر کال کرے، میں مصیبت میں ہوں ،نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست پر ڈیرن سیمی کا طنزیہ ٹویٹ۔ تفصیلات کے مطابق سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے ٹوئٹر پر پوسٹ میں لکھا ہےکہ انہوں نے ابھی ابھی ہیٹی کے مشہور ریپر وائکلف جین کا گانا سنا ہے۔نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے فوری بعد ڈیرن سیمی نے ٹوئٹ کی اور بتایا کہ میں نے ابھی ابھی ‘برائے مہربانی کوئی 911 پر کال کرے، میں مصیبت میں ہوں ،میں واقعی بڑی مصیبت میں ہوں(someone please call 911, I’m in trouble I’m in really big trouble) گانا سنا ہے۔
خیال رہے کہ یہ بول ہیٹی کے مشہور ریپر وائکلف جین کے گانے سے لیے گئے ہیں اور 911 امریکا میں ایمرجنسی صورتحال میں مدد کے لیے ملایا جانے والا نمبر ہے۔

ڈیرن سیمی کی ٹوئٹ کے نیچے بھارتی ٹیم کی شکست کے حوالے سے میمز کا سیلاب آگیا ہے جن میں سے کچھ یہ ہیں۔یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بھارت کو رواں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ اس سے قبل پاکستان نے 10 وکٹوں سے بھارت کو ہرایا تھا۔ سوشل میڈیا پر بھارت کی شکست کے بعد میمز کا طوفان آگیا۔کچھ صارفین نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا نام تبدیل کرکے آئی پی ایل رکھنے کی تجویز دی ،بعض دل جلے صارفین نے آئی پی ایل پر پابندی لگانے کا مشورہ دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں