افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آخری انٹرویو کے دوران آبدیدہ ہوگئے

ریٹائرمنٹ کا مقصد نوجوان پلیئرزکو موقع دینا ہے، کرکٹ سے میری بہت سی یادیں وابستہ ہیں، گفتگو

ابو ظہبی(سپورٹس ڈیسک) افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان ریٹائرمنٹ سے قبل آخری انٹرویو کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔

اصغرافغان نے کہاکہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میرے لیے آسان نہیں تھا،لوگ پوچھ رہے ہیں اس وقت ہی ریٹائرمنٹ کیوں،میریپاس کوئی جواب نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے یہ ریٹائرمنٹ کا اچھا موقع ہے، ریٹائرمنٹ کا مقصد نوجوان پلیئرزکو موقع دینا ہے، کرکٹ سے میری بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔ سابق افغان کپتان کا کہنا تھا کہ اپنی فیملی اور تمام ہم وطنوں کی جانب سے بھر پور سپورٹ کی گئی، اس پر ان سب کا شکر گزار ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں