شیل کا جدید پائپ لائن کیلئے پیپکو کے ساتھ معاہدہ

شیل پاکستان لمیٹڈ نے پاک عرب پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ (پیپکو) کے ساتھ10سالہ معاہدہ کیا ہے

کراچی(کامرس ڈیسک) جس کے تحت دونوں ادارے ایندھن کی ترسیل کے لیے ملٹی گریڈ پائپ لائن کو اپ گریڈ کریں گے ۔اس وقت اس پائپ لائن سسٹم کے ذریعے صرف ڈیزل ہی کراچی سے ملک کے مختلف مقامات تک پہنچایا جاتا ہے ۔ سسٹم میں بہتری کی صورت میں موٹر گیسو لین کی ترسیل بھی ممکن ہو جائے گی جو اس وقت ٹرکوں کے ذریعے ملک کی بڑے راستوں پر فراہم کیا جاتا ہے ۔اس تعاون کا مقصد ایندھن کی ترسیل کو محفوظ انداز میں بہتر بنانا ہے ۔ اس کے نتیجے میں ایندھن کی ترسیل پر کم تر لاگت ہو جائے گی جس سے صارفین کو بھی ریلیف ملے گا اور سڑکوں پر ایندھن لے جانے والے ٹرکوں کی تعداد میں بھی کمی ہو گی جس سے سڑکوں پر حادثات کا امکان کم ہو جائے گا اور ملک میں کاربن کے خراج میں کمی کے حوالے سے مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں