کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کیلئے رعایتی مدت میں توسیع کا مطالبہ

راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے لیے رعایتی مدت میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے

راولپنڈی(کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ندیم رؤ ف نے کہا ہے کہ اس وقت بینکوں کے پاس ڈیجیٹل ادائیگی کا طریقہ کار اختیار کرنے کی صلاحیت نہیں ہے ، کارپوریٹ سیکٹر کے پاس بھی مطلوبہ انفارمیشن اور صلاحیت نہیں۔انہوں نے اپیل کی کہ کاروباری برادری کو ڈھائی لاکھ روپے کے اخراجات ڈیجیٹل طریقے سے ادا کرنے کی مہلت کو مزید بڑھایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری معیشت کو دستاویزی شکل دینے کی حامی ہے ،تاہم معروضی حالات کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ کریڈٹ پر خرید و فروخت کرنے کیلئے اگلی تاریخوں میں ادائیگی کے لیے چیک قابل استعمال نہیں رہیں گے ، اس لیے نئے طریقہ کار کو مرحلہ وار نافذ کیا جائے ۔واضح رہے کہ ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق ٹیکس قوانین میں تیسرے ترمیمی آرڈیننس 2021 کے ذریعے اہم تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں جن کا مقصد معیشت کو دستاویزی شکل دینا اور سپلائی چین کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے ،اس ضمن میں تاجروں کو آج (یکم نومبر)سے ڈیجیٹل بینکنگ طریقے سے اخراجات ظاہر کرنے ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں