پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،انڈیکس600پوائنٹس بڑھ گیا

سرمائے میں104ارب روپے کا اضافہ،53فیصدحصص کی قیمتیں اوپر چلی گئیں

کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مجموعی طور ہر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس600پوائنٹس بڑھ گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کی بالائی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 104ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 79 کھرب روپے سے تجاو زکر گیا جبکہ53.21فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کاروبار ی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی تاہم تیزی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا ،گزشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 46287.68پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 45211.21پوائنٹس کی پست ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ 2دن مندی کی زد میں رہی جبکہ 3دن تیزی کا رجحان غالب رہا ۔ گزشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 605.95 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 45578.76پوائنٹس سے بڑھ کر46184.71پوائنٹس ہو گیا، اسی طرح 61.61پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 17871.80پوائنٹس سے بڑھ کر 17933.41 پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 31144.25 پوائنٹس سے بڑھ کر31596.79پوائنٹس ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب4ارب42کروڑ 97لاکھ5ہزار 262روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78 کھرب 48 ارب 95 کروڑ 56 لاکھ 200 روپے سے بڑھ کر 79 کھرب 53 ارب 38 کروڑ 85 لاکھ 30 ہزار 462روپے ہو گیا ۔مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر1693 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 901 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،714 میں کمی اور 78 کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ہم نیٹ ورک ورلڈ کال ٹیلی کام ،بینک آف پنجاب ،غنی گلوبل ،بائیکوپٹرولیم ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،ٹریٹ کارپوریشن ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،سروس فیبرک ،لوٹے کیمیکل ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،عائشہ اسٹیل ،ایزگارڈنائن ،میپل لیف ،میرٹ پیک اورفوجی سیمنٹ سر فہرست رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں