بالی ووڈ اداکارہ اُرمیلا متونڈکر کورونا کا شکار

بھارتی اداکارہ اُرمیلا متونڈکر بھی کورونا کا شکار ہوگئیں۔اُرمیلا نے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ ‘اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک)اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کو کہا کہ ‘میں ٹھیک ہوں اور خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے ۔اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘میرے ساتھ رابطے میں آنے والے لوگوں سے گزارش ہے کہ فوری اپنا ٹیسٹ کرائیں۔اُرمیلا نے کہا کہ آپ تمام پیارے لوگوں سے بھی عاجزانہ درخواست ہے کہ دیوالی کے تہوار کے دوران اپنا خیال رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں