23

شوہر نے بیوی کو سالگرہ کے دن تحائف سے تول دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) شوہر نے بیوی کو اس کی سالگرہ پر تحائف میں تول ڈالا، اور اسے تحائف کے علاوہ کار، موٹرسائیکل اور ڈائمنڈ کی انگھوٹھی بھی گفٹ کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پتوکی میں منائی گئی انوھی سالگرہ میں شوہر نے دنیاوی ہاوت و حقیقت میں بدلتے ہوئے بیوی کو تحائف میں تول ڈالا، ناصر عرفات نامی شوہر نے اپنی بیوی نائلہ ناصر کی سالگرہ ے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا، اور سیکڑوں افراد کی دعوت کا اہتمام کیا۔

تقریب کے دوران نائلہ سمیت تمام افراد اس وقت حیران ہوگئے جب ناصر عرفات نے بیوی کو ترازو میں بٹھا کر دوسرے پلڑے میں تحائف رکھنا شروع کردیئے، اور تحائف کا پلڑا بھاری ہونے کے بعد جب اس کی بیوی ترازو سے اتری تو اس نے اپنی بیوی کو کار، موٹرسائیکل اور ہیرے کی انگھوٹھی بھی تحفتا پیش کی، جس پر تقریب میں مدعو تمام افراد نے دل کھول کر شوہر کو داد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں