راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے قتل اوراقدام کے مقدمہ میں مجرم کو سزائے موت معہ 05لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سناد ی

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ کی بدولت معزز عدالت نے قتل اوراقدام کے مقدمہ میں مجرم کو سزائے موت معہ 05لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سناد ی،سزائے موت کے علاوہ مجرم کو18 سال قید،20ہزار روپے جرمانے اور80ہزار روپے دامان کی بھی سزا سنائی گئی ،تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں مجرم محمد عمیر خان نے گھریلو رنجش کی بنا ء پر فائرنگ کے محمد ارشاد کو قتل اورمسماة (ر) کو زخمی کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج مسعود اخترکیانی ASJ نے قتل اوراقدام قتل کے مقدمہ میں مجرم محمد عمیر خان کو قتل کے جرم میں سزائے موت معہ 05لا کھ روپے ہرجانہ ،اقدام قتل کے جرم میں10سال قید معہ 20ہزار روپے جرمانہ جبکہ ضررکے جرم میں 08سال قید اور80ہزار روپے دامان کی سزا سنادی ،مجرم محمد عمیر خان نے گھریلو رنجش کی بنا ء پر فائرنگ کے محمد ارشاد کو قتل اورمسماة (ر) کو زخمی کردیا تھا،واقعہ کا مقدمہ سال 2019میں مقتول کی اہلیہ کی مدعیت میں تھانہ کہوٹہ میں درج کیاگیا تھا، راولپنڈی پولیس نے مجرم کو گرفتا رکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی ،سی پی اومحمد احسن یونس نے انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیم کو شاباش دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں