سلمان خان نے شادی سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی وڈ کے مقبول ترین اداکاروں میں شمار کیے جانے والے سلمان خان نے ایک بار پھر شادی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے 14ویں سیزن کی آخری قسط میں 6 سالہ بچے نے سلمان خان کےشادی شدہ ہونے کا دعویٰ کر دیا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سلمان خان جو کہ بگ باس کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیتے ہیں نے بچے کو جواب دیا کہ اگر میں مناسب وقت پر شادی کرلیتا تو آج تمہاری عمر کے پوتے پوتیوں والا ہوتا۔’بگ باس‘

کے ڈانس دیوانے کنٹیسٹنٹ سہیل خان جب اسٹیج پر آئے تو سلمان خان نے ان سے ان کا نام پوچھا جس پر 6 سالہ لڑکے نے کہا کہ میں آپ کے چھوٹے بھائی سہیل خان جیسا ہوں۔خیال رہے کہ سلمان خان 55 سال کے ہو چکے ہیں مگر تاحال کنوارے ہیں۔ انہیں فلم نگری کا کنوارا سپراسٹار بھی کہا جاتا ہے۔بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین کنوارے اداکار کا ’اعزاز‘ رکھنے والے سلمان خان کے متعلق قریبی دوست ساجد ناڈیہ والا نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ 1999 میں سلمان خان پر شادی کا بھوت سوار ہو گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں