راولپنڈی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کردیا ، کامیابی کا تناسب 99.15 فیصدرہا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ پارٹI کے نتائج کا اعلان کردیا ، کامیابی کا تناسب 99.15%رہا۔ ترجمان راولپنڈی بورڈ ارسلان چیمہ کے مطابق پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (پی بی سی سی) کی طرف سے مقرر کردہ شیڈول کے مطابق مورخہ جمعہ کو امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹIکے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
چیئرمین تعلیمی بورڈ، راولپنڈی ڈاکٹر غلام دستگیر کے مطابق 64682ا میدواران نے داخلہ بھجوایا جن میں سے 62646امیدوار شامل امتحان ہوئے ان میں سے 62115امیدواران کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 99.15%رہا۔486امیدواران مذکورہ امتحان میں کامیاب نہ ہوسکے جبکہ 2006امیدواران غیر حاضر رہے۔ مذکورہ امتحان میں 36117طالبات اور26529طلباء شامل تھے ۔

ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ چیئرمین ڈاکٹر غلام دستگیر نے طلبا و طالبات کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پرائیویٹ امیدواروں کوامتحانی نتائج ان کے داخلہ فارمز پردئیے گئے موبائل نمبرز پر بھجوانے کے احکامات بھی جاری کیے جبکہ ریگولر طلباء کا رزلٹ ان کے متعلقہ ادارہ جات کے لاگ اِن میں اَپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biserawalpindi.edu.pkپر ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔ رزلٹ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبرز051-5450917اور 051-5450918یا انٹر برانچ بورڈ کمپلیکس راولپنڈی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں