پاکستانی امپائر فیصل خان آفریدی آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں شامل

فیصل آفریدی نے شوزب رضا کی جگہ لی ہے

لاہور (اسپورٹس ڈیسک ) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر فیصل خان آفریدی کو آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں ترقی دے دی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جمعہ کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق یہ فیصلہ اندرونی جائزوں، ریویوز اور تشخیص کے عمل کے بعد کیا گیا ہے۔ فیصل آفریدی نے شوزب رضا کی جگہ لی ہے۔
شوزب رضا اب پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ آفریدی نے متاثر کن فیصلہ سازی اور ڈومیسٹک میچوں میں مین مینیجمنٹ کی عمدہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے بعد بین الاقوامی پینل میں احسن رضا، آصف یعقوب اور راشد ریاض کو جوائن کیا ہے۔ 43 سالہ فیصل آفریدی نے 99-1998ء سے 08-2007ء تک 53 فرسٹ کلاس میچز کھیلے اور اب تک تین ویمنز ون ڈے، تین ویمنز ٹی ٹونٹی، 17 فرسٹ کلاس میچز، 13 لسٹ اے میچز اور 23 ٹی ٹونٹی میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں