راولپنڈی،کھلی کچہری میں شہری کی درخواست پر سی پی او محمد احسن یونس کا نوٹس

روڈ ایکسیڈنٹ میں موٹرسائیکل سوار نوجوان کوجان سے مارنیوالاڈرائیورملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) کھلی کچہری میں شہری کی درخواست پر سی پی او محمد احسن یونس کا نوٹس،روڈ ایکسیڈنٹ میں موٹرسائیکل سوار نوجوان کوجان سے مارنے والاڈرائیورملزم گرفتار،واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ڈرائیور کے خلاف درج کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہری نے کھلی کچہری میں درخواست دی کہ نامعلوم شخص نے تیزرفتاری اور غفلت ولاپرواہی سے ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی چلاتے ہوئے میرے بیٹے شباب حسن کے موٹرسائیکل پر چڑھا دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوا اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگیا،شہری کی درخواست پر سی پی او محمد احسن یونس نے ایس ایچ اوٹیکسلا کوملزم کی گرفتاری حکم دیا،ایس ایچ او ٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے روڈ ایکسیڈنٹ میں موٹرسائیکل نوجوان سوارکوجان سے مارنے والے ڈرائیورملزم محمد شہزاد عرف بدری کو ٹریس کرکے گرفتارکرلیا،ایس پی پوٹھوہارنے کہا کہ گرفتار ملزم کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں