اے این ایف نارتھ ریجن اور اے این ایف انٹیلی جنس کی مشترکہ کارروائی، افیون کے پیکٹ بر آمد

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) اے این ایف نارتھ ریجن اور اے این ایف انٹیلی جنس نے راولپنڈی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کوہاٹ روڈ پر ناکہ بندی پر سوزوکی مہران سے 32 عدد افیون کے پیکٹ برآمد کرلئے ،برآمد شدہ افیون کا وزن 38کلو400 گرام ہے،دوران کارروائی راولپنڈی کے رہائشی خالد محمود نامی ملزم موقع پر گرفتار کرلیا گیا ۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں