کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع

سٹار فٹبالر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری پیغام کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سنائی

پرتگال (اسپورٹس ڈیسک) کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع، سٹار فٹبالر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری پیغام کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔ تفصیلات کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے مقبول سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونا لڈو ایک مرتبہ پھر والد بننے ولے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ نے الٹراساؤنڈ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو جڑواں بچوں کی پیدائش کی خوشخبری سنائی۔
بتایا گیا ہے کہ رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ کے ہاں اگلے سال بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔ اس سے قبل جوڑے کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش بھی ہوئی تھی، جبکہ سابقہ بیوی سے رونالڈو کے 3 بچے ہیں، ان کے بڑے بیٹے کی عمر 11 سال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں