یاسر حسین نے جہاز میں سفر کرنیوالوں کی کلاس لے لی

جہاز میں کام کرنیوالی خواتین آپ کے باپ کی نوکر نہیں، تمیز سے بات کرنا سیکھیں، خدارا مختلف شعبوں کا احترام کریں، اداکار

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار، میزبان و ڈائریکٹر یاسر حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے پیغام نے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔ یاسر حسین کی جانب سے کراچی سے لاہور جاتے ہوئے جہاز کے اندر کی تصویروں کے ساتھ ایک خوبصورت پیغام بھی شیئر کیا گیا ہے۔

یاسر حسین کا اپنی انسٹا پوسٹ پر لکھنا ہے کہ ’آج فلائٹ میں، میں نے نوٹ کیا ہے کہ عوام خصوصاً مرد حضرات کو لگتا ہے کہ جہاز میں کام کرنے والی خواتین جو آپ کو ہزاروں فٴْٹ اوپر آسمان پر کھانا دیتی ہیں اور آپ کے جھوٹے برتن اٹھاتی ہیں وہ باپ کی نوکر ہیں، ایسا بالکل نہیں ہے‘۔یاسر حسین کا مزید لکھنا تھا کہ ’تمیز سے بات کرنا سیکھیں، خدارا مختلف شعبوں کا احترام کریں‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں