کرینہ کے چھوٹے بیٹے کی یوگا کرتے ہوئے تصویر وائرل

آپ دیکھ سکتے ہیں یوگا اس خاندان کی رگوں میں ہے، بالی ووڈاداکارہ

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے سوشل میڈیا پر اپنے آٹھ ماہ کے بیٹے جہانگیر علی خان کی یوگا کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کردی ہے۔

کرینہ کپور خان نے انسٹا گرام پر اپنے چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان کی یوگا کرتے ہوئے ایک تصویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کردی ہے۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں یوگا اس خاندان کی رگوں میں ہے۔‘کرینہ کپور نے اس انسٹا پوسٹ میں یوگا کرتے ہوئے اپنے آٹھ ماہ کے بیٹے جہانگیر علی خان سے محبت کا اظہار بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں