روس میں 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے40ہزار 96 نئے کیس رپورٹ

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روس میں 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 40ہزار 96 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ کیسز کی مجموعی تعداد 83لاکھ 92ہزار 697سے تجاوز کر گئی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے 24گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 159 اموات ہوئیں جس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد2لاکھ 35ہزار 57 ہو گئی ہے۔روس میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے 11روز کے لیے دارالحکومت ماسکو میں غیر ضروری سرگرمیوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں