راولپنڈی،تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی ،موبائل فون چوری کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون چوری کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان گرفتارکر کے چوری شدہ4موبائل فون برآمد کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوسٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موبائل فون چوری کی وارداتوں میں ملوث 03ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتارملزمان میں اسد نواز، یاسرعباس اورعرفان شامل ہیں ،ملزمان سے چوری شدہ 04موبائل فون برآمد ہوئے ،ایس ایچ اوسٹی نے بتایاکہ گرفتارملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے،ایس پی راول ضیاء الدین احمد کاکہناتھاکہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں