روسی ہدایت کار الیگزینڈر روگوزکن انتقال کرگئے

ماسکو(شوبز ڈیسک) معروف روسی ہدایت کار الیگزینڈر روگوزکن 72سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق لین فلم سٹوڈیوز کے ترجمان نے بتایا کہ الیگزینڈر روگوزکن کا طویل علالت کے بعد ماسکو کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال ہو گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ الیگزینڈر روگوزکن نے 20 سے زیادہ فلمیں اور متعدد ڈرامہ سیریز تیار کیے جن میں چیک پوائنٹ ،ٹرانزٹ ،دی کوکو اور کانز فلم فیسٹول سے ایوارڈ یافتہ روسی فلم چیکسٹ شامل ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ روگوزکن ٹیلی ویژن سیریز دی سٹریٹ آف بروکن لیمپ کے پہلے سیزن کےسکرپٹ رائٹر اور ڈائریکٹر تھے، جو 1995 سے 2019 تک چلنے والی پہلی اور مشہور روسی سیریز میں سے ایک تھی اس کے بعد انہوں نے ایک اور مشہور سیریز تیار کی جسے ڈیڈلی فورس کہا جاتا ہے۔واضح رہے کہ الیگزینڈر روگوزکن کی اہلیہ 42 سالہ فلم پروڈیوسر یولیا رومیانتسیوا نے 28 اپریل 2011 کو 14ویں منزل کی بلندی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں