راجہ پرویزاشرف و دیگر کے خلاف گلف پاور پراجیکٹ کرپشن ریفرنس ، احتساب عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف و دیگر کے خلاف گلف پاور پراجیکٹ کرپشن ریفرنس پر احتساب عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر دیا ۔ بدھ کو ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کی۔
راجہ پرویز اشرف کے وکیل ارشد تبریز نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھا دیا ۔شریک ملزم رانا امجد نے ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ترمیمی آرڈیننس کے تحت بری کرے، احتساب عدالت نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا ۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت مزید کارووائی کیلئے 16نومبر تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں