74 سال گزرنے اور بھارتی ظلم و ستم سہنے کے باوجود بھی کشمیریوں کا جذبہ آزادی ماند نہیں پڑا، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا یوم سیاہ کے حوالے سے ویڈیو پیغام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 74 سال گزرنے اور بھارتی ظلم و ستم سہنے کے باوجود بھی کشمیریوں کا جذبہ آزادی ماند نہیں پڑا، سارا پاکستان کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔

بدھ کو یہاں یوم سیاہ کے حوالے سے جاری ویڈیو پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا کہ آج وہ سیاہ دن ہے جب 27 اکتوبر 1947ء کو ہندوستان کی غاصب فوج نے طاقت کے بل بوتے پر کشمیر پر قبضہ کیا اور کشمیر کی آزادی کو کچلا اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی 27 اکتوبر 1947 سے لے کر آج تک اپنے حق کے لئے لڑ رہی ہے، ساری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، سارے پاکستان کے جذبات اپنے کشمیری مسلمان بھائیوں کے ساتھ ہیں، 27 اکتوبر 1947 سے لڑتے لڑتے آج 27 اکتوبر 2021 ہو گئی ہے لیکن ہندوستان کے مقابلے میں کشمیریوں کا جذبہ آزادی کم نہیں ہوا، ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

پاکستان زندہ باد، کشمیر زندہ باد

اپنا تبصرہ بھیجیں