تھانہ ریس کورس پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار ،4 موٹر سائیکلز برآمد

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) تھانہ ریس کورس پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کر کے چوری شدہ04 موٹر سائیکلز برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم صداقت کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ 04موٹر سائیکلز برآمدہوئے، ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتا رکیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل و کار چوروں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں