تھانہ سی ٹی ڈی اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی

دی ملینیم یونیورسٹی اینڈکالج، سی ٹی ڈی اور پولیس لائن کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز خطوط بھیجنے والے تین دہشتگرد گرفتار

اسلام آباد (کرائم ڈیسک) دی ملینیم یونیورسٹی اینڈکالج(TMUC) اسلام آباد کے CEOچوہدری فیصل مشتاق،سکول سٹاف اورطلباء کوتحریک طالبان پاکستان(افغانستان گروپ) کی جانب سے بذریعہ ڈاک دھمکی آمیزخطوط موصول ہوئے۔جس میں مبلغ30 کروڑروپے بطوربھتہ تحریک طالبان کواداکرنے کی دھمکی دی ہے۔بصورت دیگرCEOکے بچوں کواغواء کرنا،تمام اسٹاف،طلباء کوجان لیوا دھمکیوں اورخودکش حملے کرکے ادارے کونشانہ بنانے کی دھمکی تحریرہے۔
جس پرمقدمہ نمبر 07مورخہ 02.07.21 بجرم 507/387ت پ، 7ATA تھانہ CTDاسلام آباد درج رجسٹرہوا۔خطوط کی تفصیل ذیل ہے۔
پہلاخط،مورخہ17.03.21، 11:29وقت بجے دن،پشاورGPO سے موصول ہوا جس میں 30کروڑروپے بھتہ کی ڈیمانڈ کی گئی اور 15دن کاالٹی میٹم دیا۔
دوسرا خط۔
مور خہ29.03.21، وقت 08:14بجے رات، مینگورہ پوسٹ آفس سے موصول ہوا،30کروڑروپے بھتہ کی ڈیمانڈ کی گئی نہ دینے پر خودکش حملہ کرنا،بم سے اڑانا،طلباء وطالبات پرتیزاب پھینکنے کے علاوہ15دن کاالٹی میٹم دیا گیا۔

تیسراخط۔مور خہ،22.05.21،، اردوبازارراولپنڈی سے موصول ہوا جس میں 15کروڑروپے بھتے کی ڈیمانڈ کی گئی،مزیدتحریر تھاکہ ہم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے کوبھرے مجمع سے اٹھاکرلے گئے تھے۔
چوتھاخط۔ مو ر خہ،03.06.21،پیرودھائی راولپنڈی سے موصول ہوا،05کروڑروپے بھتے کی ڈیمانڈ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔
پانچواں خط، مور خہ18.06.21،سیدوشریف سوات سے موصول ہوا جس میں 05کروڑروپے بھتے اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔

چھٹاخط۔مور خہ12.07.21،پیرودھائی سے موصول ہوا، ایڈمن روٹ پبلک سکول گولڑہ شریف کو5دن کے اندربلڈنگ خالی کروورنہ خطرناک نتائج کے لئے تیارہوجاؤ، جبکہ چوہدری مشتاق ہماری ہٹ لسٹ پرہے۔تحریک طالبان کوٹاسک سونپاگیاہے۔
ساتواں خط، مور خہ12.07.21،پیرودھائی سے موصول ہوا،05کروڑ روپے بھتے، ایڈمن صاحب سکول بلڈنگ سیکٹر ایچ ایٹ فورکواڑانے کی دھمکی دی گئی اور لکھا کہ چوہدری مشتاق کو5کروڑکاڈیمانڈ کیاتھا لیکن وہ تاخیرسے کام لے رہاہے جواس کے لیئے خطرناک ہوسکتاہے۔
اس کے اہل خانہ کواغواء کرنے کی بھی دھمکی تحریر تھی۔خودکش حملہ کرنا،بلڈنگ کو5دن کے اندرخالی کرنابھی شامل تھے۔
آٹھواں خط، مور خہ17.08.21،،مینگورہGPOسوات سے موصول ہوا،1کروڑروپے بھتے کی ڈیمانڈ کی گئی،ادارے سے پہلے بھی 5کروڑکامطالبہ کیاہے لیکن ہماراٹھکانہ چھپرہوٹل CDAنے گرادیاہے۔
نواں خط، مورخہ 17.08.21،،مینگورہGPOسوات سے موصول ہوا،5کروڑروپے بھتے کی ڈیمانڈ کی گئی جبکہ ادارے کے مالک چوہدری مشتاق کو بھیجاگیا،افغانستان میں طالبان کے لیئے فوری رقم ضرورت ہے بھجوادیں ورنہ TMUCسکول بلڈنگ اورروٹس پبلک سکول کومکمل تباہ کرینگے۔

دسواں خط، TCSمو ر خہ 13.09.21،راجہ بازارراولپنڈی سے موصول ہوا،1کروڑروپے بھتے،منیجراسلام آبادکیفے ٹیریا / برق فارمیسی،TMUCکواڑاناہے۔چھپرہوٹل گرانے سے ہماراپروگرام ادھورا رہ گیا،بصورت دیگرسنگین نتائج کی دھمکیاں۔
ایک خط ڈی ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آبادکومورخہ03.07.21کو TTPکی جانب سے بذریعہ ڈاک دھمکی آمیزخط موصول ہواہے۔جس میں انہوں نے لکھاہے کہ ہم نے حملے کی تیاری مکمل کی تھی آپ نے پولیس کے کمانڈوزوہاں پرلگادئیے کمانڈوزتعینات کرکے آپ نے فاش غلطی کی ہے،حملے کی صورت میں پہلے پولیس والوں کومارڈالے گے پھراند رداخل ہوکرتمام بندوں کومارڈالیں گے،پولیس لائن ہیڈکوارٹرپربھی حملے کی دھمکی دی ہے۔

مندرجہ بالاواقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی خصوصی ہدایت پرڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر،ایس ایس پی سی ٹی ڈی ملک جمیل ظفرکے زیرنگرانی،انسپکٹر عبدالرؤف کیانی انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی، تھانہ اورانٹیلی جنس کے جوانوں پرمشتمل ٹیمیں تشکیل دیں گئیں۔جنہوں نے دن رات بھرپورمحنت وخصوصی کاوشوں کامظاہرہ کرتے ہوئے اورتمام وسائل کوبروئے کارلاتے ہوئے ٹیکنیکل بنیادوں پر مندرجہ بالامقدمہ میں 3کس ملزمان کا تعلق تحریک طالبان سوات (TTS)سے ہے ٹریس کرکے گرفتارکیاہے۔
مزید تفتیش جاری ہے۔
گرفتار ملزمان کی تفصیل:۔
1۔بخت شیریں ولدملک سلطان زرین سکنہ ملک آبادشورکٹ مدین بحرین ضلع سوات
2۔جان عالم ولدجام سکنہ گاؤں ملک آبادڈاکخانہ وتحصیل بحرین ضلع سوات
3۔محمدعلی ولدعاقل بادشاہ سکنہ درویزی بانڈہ لاچی ضلع کوہاٹ
انسپکٹرجنرل آف پولیس اسلام آبادنے ایس ایس پی سی ٹی ڈی اسلام آباداور تھانہ سی ٹی ڈی کی ٹیموں کی اچھی کارکردگی کوسراہااور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں