بیلجیم میں کورونا کیسز میں اضافہ، حکومت کی جانب سے فوری اقدامات

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں بیلجیم کی حکومت ایک مرتبہ پھر بعض پابندیوں کے نفاذ پر غور کر رہی ہے۔ چند ہی ہفتے قبل بیلجیم میں وبائی حالات کے تحت نافذ کردہ سخت پابندیوں کا خاتمہ ہوا تھا۔

11 ملین آبادی والے ملک بیلجیم میں گزشتہ ہفتے کورونا کیسز میں 75 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور روزانہ کی بنیاد پر یہ تعداد پانچ ہزار دو سو ننانوے تک پہنچ گئی تھی۔ بیلجیم میں کووِڈ انیس کی وجہ سے ہونے والی اموات میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ وزیرصحت فرانک وان ڈین بروک کا تاہم کہنا ہے کہ فی الحال غیرمعمولی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کا امکان نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں