سوڈان، فوجی بغاوت کے خلاف ڈاکٹروں اور سرکاری اہلکاروں کا عام ہڑتال کا اعلان

سوڈان (انٹرنیشنل ڈیسک)افریقی ملک سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف ڈاکٹروں اور سرکاری اہلکاروں نے عام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ نیشنل سوڈان ڈاکٹرز سینٹرل کمیٹی کے مطابق ڈاکٹر ملک بھر کے تمام ہسپتالوں میں کام روک دیں گے اور اب مریضوں کو صرف ایمرجنسی کیسز میں ہی دیکھا جائے گا۔

دوسری جانب سرکاری اہلکاروں کی جانب سے بھی عام ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پیر کے روز سوڈانی فوج نے ملک کی سویلین حکومت کا خاتمہ کر دیا تھا۔ ساتھ ہی وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک سمیت متعدد اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو گرفتار بھی کر لیا گیا تھا۔ سوڈان میں عوام کل سے ہی اس فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں