ڈارک نیٹ کے بیوپاریوں کے خلاف چھاپے، دنیا بھر میں ڈیڑھ سو گرفتاریاں

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈارک نیٹ آن لائن مارکیٹ کے خلاف متعدد ممالک میں چھاپوں کے نتیجے میں ڈیڑھ سو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یوروپول کے مطابق ان افراد کے قبضے سے چھبیس ملین یورو سے زائد کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ ’ڈارک ہٴْن ٹور‘ نامی یہ منظم آپریشن یوروپول نے بیک وقت کئی ممالک میں مکمل کیا۔ بتایا گیا ہے کہ ان منظم چھاپوں کے نتیجے میں امریکا میں 65، جرمنی میں 47 اور برطانیہ میں 24 افراد حراست میں لیے گئے۔ یہ افراد غیر قانونی اشیائ کی آن لائن فروخت میں ملوث تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں