نیوزی لینڈ کے کپتان ولیم سن نے پاکستان کو ورلڈ کپ میں فیورٹ قرار دے دیا

شارجہ (اسپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے پاکستان کو ورلڈ کپ میں فیورٹ قرار دے دیا۔

شارجہ میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ حکومت کی ہدایت پر ختم ہوا تھا، پاکستان اور نیوزی لینڈ بورڈز کے تعلقات اچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو متاثر کن انداز میں شکست دی جس کے بعد پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ کی فیورٹ بن گئی ہے۔کین ولیم سن نے کہا کہ پاکستان کو اپنی بولنگ کا ایڈوانٹج حاصل ہے جبکہ پاکستانی بولرز نے بھارت کی بیٹنگ لائن کو زیادہ اسکور نہیں کرنے دیا جو دیگر ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں