قائد ملت باسکٹ بال ٹورنامنٹ :بحریہ سیمی فائنل کوالیفائی کرگئی ،پیٹرشین اسٹار کی پہلی کامیابی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے عثمان کلب کے زیر اہتمام انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری ” 21واں قائد ملت شہید خان لیاقت علی خان باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2021؁ء “میں نوجوان اور ابھرتے کھلاڑیوں پر مشتمل بحریہ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل دفاعی چمپئن کراچی باسکٹ بال کلب کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4پوائنٹس سے مات دیکر نہ صرف گروپ چمپئن بلکہ سیمی فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا ،بحریہ نے KBBCکو 46کے مقابلے میں 50باسکٹ پوائنٹس سے ہرایا ،فاتح کلب کی جانب سے حماد وسیم 17،بلال خان 15،عون اکرم نی13جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے سعد شمسی 15،دانیال احمد 14اور راج کمار لکھوانی نے 12باسکٹ اسکور کرکے نمایاں رہے ۔

جبکہ دوسرے میچ میں پیٹرشین اسٹار نے مد مقابل کراچی کولٹس شاندار مقابلے کے بعد 22کے مقابلے میں 26باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی سمیٹ لی ،فاتح کلب کی جانب سے غضنفر علی 15،اینڈ رے ٹرنر اور جوناتھن ڈیسوزا نے 5,5جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے سمیر رفیق اور سمیر سلیم نے 7,7اور عبدالرحیم نے 6باسکٹ اسکور کرکے نمایاں رہے ،کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض غلام محمد سنیئر ،عامر غیاث ،زاہد ملک ،عامر شریف نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،ظفر اقبال ،ممتاز احمد اور نعیم احمد تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں