روپے کی قدر میںمزید کمی،ٹیکس بڑھانے کے آئی ایم ایف کے مطالبات قابل تشویش ہیں‘راجہ وسیم حسن

کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھ رہا ہے مطالبات پر عملدرآمد سے برآمدات متاثر خسارہ میں مزید اضافہ ہوگا

لاہور(کامرس ڈیسک)انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ وسیم حسن نے حکومت کی طرف سے قرضوں کے حصول کیلئے آئی ایم ایف مذاکرات میں روپے کی قدر میں مزید کمی اور ٹیکسز بڑھانے کے آئی ایم ایف کے مطالبات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ آئی ایم ایف کے مطالبات مزید بڑھ رہے ہیں جن میں ٹیکس چھوٹ میں کمی، شرح سود بڑھانے، ڈالر کی قیمت مارکیٹ ریٹ کے مطالبات تسلیم کرنے سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے بجلی ، پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ گیس کی قیمتوں میں20سی22فیصد اضافہ کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس سے صنعتی و تجارتی شعبہ زیادہ متاثر ہوگا ۔

صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے ملک میں پہلے ہی ہوشربا مہنگائی ہوگئی ہے اور ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج شروع ہوچکا ہے جس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروںحاجی خالد محمود ، فرخ منشا ، حافظ کامران ،راجہ نبیل و دیگر کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ وسیم حسن نے کہاکہ ملک کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھ رہا ہے آئی ایم ایف کے مطالبات پر عملدر آمد سے برآمدی شعبہ سمیت صنعتی شعبہ بھی متاثر ہوگا جس سے ملکی برآمدات میں کمی سے حکومتی برآمدی اہداف پورے نہیں ہونگے اور تجارتی خسارہ میں مزید اضافہ ہوگا۔آئی ایم پروگرام ملک میں ہمیشہ بدحالی لایا اسے یکسر ختم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں