سلمان خان کے مداحوں کیلئے خوشخبری،فلم ’ انتم ‘ 26 نومبر کو ریلیز کا اعلان

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اپنے مداحو ں کو نئی فلم ’ انتم ‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرکے خوشخبری سنادی ہے۔سلمان خان نیفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی نئی فلم ’ انتم ‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے ، فلم کے ٹریلر میں سلمان خان خاکی وردی میں ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ابھی انتم کا ٹریلر جاری ہوا ہے، فلم آپ کے قریبی سینما گھروں میں رواں سال 26 نومبر کو ریلیز ہو گی۔‘خیال رہے کہ اداکا ر سلمان خان اور اداکار آیوش شرماپہلی بار اسکرین پر مہیش منجریکر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم ’انتم: دی فائنل ٹروتھ ‘میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔اس فلم کو سلمان کی والدہ سلمیٰ خان نے پروڈیوس کیا ہے اور اسے سلمان خان فلمز کے بینر تلے پیش کیا جائے گا۔اس فلم میں سلمان خان ایک پولیس آفیسر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ آیوش شرمانے منفی کردار ادا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں