امریکی حکومت نے وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کی حوالگی کے خلاف فیصلہ آنے پر اپیل دائرکردی

لندن(بیورو رپورٹ) امریکی حکومت نے وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کی حوالگی کے خلاف فیصلہ آنے پر اپیل دائر کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رواں برس جنوری میں ایک برطانوی عدالت نے جولیان اسانج کی امریکا حوالگی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

برطانوی عدالتی فیصلے کو امریکا نے انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف اپیل دائر کی ۔ پچاس سالہ اسانج ایک لمبے عرصے تک لندن میں قائم ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ گزین رہے، تاہم انہیں 2019 میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ امریکا تب سے ان کی حوالگی کی کوششوں میں ہے۔ امریکا میں اسانج کو 18 مختلف الزامات کا سامنا ہے اور اگر ان پر جرم ثابت ہوتا ہے، تو انہیں 175 برس تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں