اسلام آباد،پوش سیکٹرز میں منشیات سپلائی کرنیوالاپانچ رکنی منشیات فروشوں گروہ رنگ ہاتھوں گرفتار

بھاری مالیت کی 30 کلو سے زائد ہائی کوالٹی کی کیٹامائن نامی منشیات اور اس کاروبار میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد

اسلام آباد (کرائم ڈیسک) شہر اقتدار میں منشیات کے سپلائرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون جاری رکھا ہوا ہے اسی سلسلے میں رات گئے تھانہ شالیمار پولیس ٹیم نے ایک کارروائی کے دوران پوش سیکٹرز میں منشیات سپلائی کرنے وائے پانچ رکنی منشیات فروشوں کے گروہ کو رنگ ہاتھوں گرفتار کرکے بھاری مالیت کی 30 کلو سے زائد ہائی کوالٹی کی کیٹامائن نامی منشیات اور اس کاروبار میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے خصوصی احکامات اور حکومت پاکستان کے ویژن کے مطابق ضلع بھر میں منشیات فروشی کے خاتمے کے لئے ایک خصوصی انٹیلی جنس بیسڈ مہم شروع کی گئی ہے،اس سلسلہ میں انسداد منشیات پولیس اسکواڈز بنائے گئے ہیں، گزشتہ روز تھانہ شالیمار پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ گاڑی نمبر ایل ایس593 پر میں سوار کچھ لوگ گاہکوں کو منشیات سپلائی کر رہے ہیں،اگر بروقت کارروائی کی جائے تو بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہو سکتی ہے اس اطلاع پر تھانہ شالیمار پولیس بروقت کارروائی کے دوران 5 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ملزمان سے بھاری روپے مالیت کی منشیات کی بڑی کھیپ کیٹامائن 30 کلوگرام سے زائد اور زیر استعمال گاڑی برآمد کر لی،جو عالمی مارکیٹ میں بھاری مالیت کی ہے،اتنی بڑی کھیپ نایاب ہائی کوالٹی کی منشیات پہلی دفعہ پکڑی گئی ہے،ملزمان گاڑی میں سوار ہو کر پوش سیکٹرز میں منشیات گاہکوں کو فروخت کرتے تھے، گرفتار ملزمان میں نوید شہزاد، عدنان سلیم، ہارون زمان، قادر خان، جاوید حسین شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، کارروائی ڈی ایس پی حاکم خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شالیمار معہ جوانوں پر مشتمل ٹیم نے کی۔

آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش اور انعامات کا اعلان کیا۔ آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں پولیس مکمل طور پر الرٹ ہے اور منشیات کا دھندہ کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا، شہری بھی پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ایسے عناصر کی نشاندہی کریں پولیس اور عوام مل کر باہمی تعاون سے جرائم کے ساتھ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ بھی کریں گے۔پولیس کا کام امن و امان کو بحال رکھنا اور عوام کی جان و مال کا تحفظ اور پولیس کا عوام پر اعتماد بحال کرنا ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں